6 فروری کو طلب کیا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی

آصف زرداری نے آئین کے تحت بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔


ویب ڈیسک February 02, 2013
وفاقی وزیر خورشید شاہ نy پارلیمانی اجلاس کے ملتوی کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

6 فروری کو طلب کیا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کے لئے بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے 6 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ملتوی کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ صدر آصف زرداری نے آئین کے تحت بلوچستان میں گورنر راج کی توثیق کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں