ڈی آر ایس امپائر کال اب ٹیموں کے کھاتے میں نہیں ڈالی جائے گی

فٹبال کی طرح اب کرکٹ میں بھی امپائرز کو سنگین معاملے پر پلیئرز کو گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کا اختیار ہوگا


Sports Desk June 24, 2017
فٹبال کی طرح اب کرکٹ میں بھی امپائرز کو سنگین معاملے پر پلیئرز کو گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کا اختیار ہوگا . فوٹو : فائل

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے جمعے کو کرکٹ کمیٹی کی دیگر تجاویز کی منظوری دیدی جس کے تحت یکم اکتوبر سے ڈی آر ایس کے تحت امپائر کی کال پر لیا جانے والا ریویو ٹیموں کے کھاتے میں نہیں جائیگا۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈی آر ایس کے کم سے کم معیارات پر اتفاق کیا ہے، جس میں بال ٹریکنگ اور ایج ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہوگا، ٹیسٹ میچز میں 80 اوورز کے بعد ٹیموں کے ریویوز بڑھ جائیں گے اسی طرح ریفرل سسٹم اب ٹی 20 فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

کمیٹی نے دیگر تبدیلیوں کی منظوری بھی دیدی، بیٹ کے سائز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت بیٹ کی چوڑائی 108 ملی میٹر، گہرائی 67 ملی میٹر اورایج 40 ملی میٹر ہوگی، فٹبال کی طرح اب کرکٹ میدانوں میں بھی امپائرز کو آن فیلڈ کسی بھی سنگین معاملے پر پلیئرز کو گراؤنڈ سے باہر بھیجنے کا اختیار ہوگا، اس پر تمام ممبران نے مکمل اتفاق کیا ہے، رن آؤٹ کا قانون بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں