نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سینیئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف ہمارے منصوبے ختم نہ کرتے تو آج پنجاب ترقی اور خوشحالی میں سب سے آگے ہوتا۔
گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود، تعلیم وصحت کی سہولتوں کی فراہمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات کیے انہیں عالمی سطح پر بھی سراہا گیا لیکن پنجاب حکومت نے ہمارے نظام کو ختم کر کے غریب بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کردئیے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے جاتی عمرا کے سوا کہیں کوئی ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا، جنگلہ بس سروس پر ہر ماہ ایک ارب روپے سبسڈی دے کر رقم پھرغریب عوام سے ہی وصول کی جائے گی۔ انہوں نے جلسے میں این اے 105 سے آئندہ الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا۔