امریکی اولمپک ڈاکٹر لیری نیسار پر خواتین سے زیادتی کا الزام عائد
جج نے پولیس کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے اعترافی بیان کو سننے کے بعد ان پر الزامات عائد کردیے
اولمپکس گیمز میں امریکی جمناسٹکس کے ڈاکٹر رہنے والے لیری نیسار پر گزشتہ 2 دہائیوں میں 6 خواتین سے جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔
لیری نیسار 1996 سے 2015 تک یوایس جمناسٹکس کے ممبر رہے ہیں، انہیں جنسی کرمنل قوانی کی 17 خلاف ورزیوں کا سامنا ہے، 53 سالہ ملزم لیری مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں پریکٹس بھی کرتے رہے ہیں، انہیں گزشتہ برس نوکری سے برطرف کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے نوجوان بچیوں سے زیادتی کی وہ اگرچہ ان الزامات سے انکاری رہے لیکن 3 دن تک ہونیوالی سماعت میں 6 خواتین نے ان کیخلاف گواہی دی، جج ڈونلڈ ایلین جونیئر نے پولیس کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے اعترافی بیان کو سننے کے بعد ان پر الزامات عائد کردیے۔