بنگلادیش ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو کچل دیا 16 ہلاک

8 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، حکام


Online June 25, 2017
دارالحکومت ڈھاکا سے 304 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع رانگ پور میں ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور 16 افراد کو روند دیا۔ فوٹو: نیٹ

بنگلہ دیش میں ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکا سے 304 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع رانگ پور میں سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں