امریکا میں سمندری طوفان سے 14 افراد ہلاک درجنوں زخمی

متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کنڈی نامی طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان


INP June 25, 2017
متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کنڈی نامی طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان، بگولوں اور بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 14افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے ''کنڈی'' نامی طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جنوبی ریاستوں ٹیکساس، ارکنساس، میزوری اور مسی سیپی میں سمندری طوفان اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔ مختلف علاقوں کو طوفانی بگولوں نے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی زد میں آکر کئی گاڑیاں اور گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں