صدام دور کے 2 افسران میں سے کسی ایک کا داعش کا سربراہ بننے کا امکان

ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں، ماہرین

ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

SANAA:
داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی صورت میں صدام دور کے 2 عراقی فوجی افسران میں سے کسی ایک کو ان کا جانشین بنائے جانے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروپوں کے حوالے سے ماہرین اگرچہ کسی کو واضح طور پر داعش کا آئندہ سربراہ تو نہیں دیکھ رہے تاہم ان کے نزدیک ایاالعبیدی اور ایاد الجماعیلی اس منصب کے لیے سرفہرست انتخاب ہو سکتے ہیں۔
Load Next Story