ابراہم ڈی ویلیئرز نے زوردار چھکے سے گیند کو دریا میں پھینک دیا

ابراہم ڈی ویلیئرز نے اپنی برق رفتار اننگز کے دوران 20 بالز پر 46 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔


Sports Desk June 25, 2017
ابراہم ڈی ویلیئرز نے اپنی برق رفتار اننگز کے دوران 20 بالز پر 46 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں جنوبی افریقی کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے زوردار چھکے سے گیند کو دریا میں پھینک دیا۔

ابراہم ڈی ویلیئرز نے اپنی برق رفتار اننگز کے دوران 20 بالز پر 46 رنز بنائے، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ان میں سے ایک پر گیند قریبی دریا میں جاکر گری، ٹاؤنٹن اسٹیڈیم دریا کے کنارے پر ہی ہے۔

یہ واقعہ 15 ویں اوور میں پیش آیا جب ڈی ویلیئرز نے ایک قدم باہر نکل کر ڈیوڈ ویلی کی گیند کو اسکوپ شاٹ پر وکٹ کیپر کے سر پر سے چھکے کے لیے اچھالا جس نے دریا میں لینڈ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں