سیکیورٹی پلان تیار مساجد و عیدگاہوں پر 9135 پولیس افسران و اہلکار تعینات

4341 مساجد، امام بارگاہوں،عیدگاہوں، جماعت خانوں میں نماز عید پڑھائی جائے گی، پولیس کی رینڈم اسنیپ چیکنگ

ضلعی وائرلیس کنٹرول رومزپر تھانیدار نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیل نوٹ کرائین گے،اے ڈی خواجہ نے سیکیورٹی پلان کاجائزہ لیا۔ فوٹو: ایکسپریس

عیدالفطر کے موقع پر پولیس کے9135 سے زائد پولیس افسران اورجوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عیدالفطر کے حوالے سے کراچی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کردیں جس کے تحت شہر کے تینوں زونز میںمجموعی طور پر 4341 مساجد، امام بارگاہوں،عیدگاہوں، جماعت خانوں میںنمازعید پڑھائی جائے گی،تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوںاورعیدگاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سویپنگ اورکلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ عید کے دن ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ تھانیدار نمازعید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات باقاعدہ نوٹ کرائیں گے،کڑی نگرانی وعلاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام اقدامات موثر بنائیں گے۔


پولیس رپورٹ کے مطابق کراچی ایسٹ، ویسٹ اور جنوبی زونز کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر3664 مساجد،447 عیدگاہوں، کھلے مقامات،230 امام بارگاہوں،جماعت خانوںکی سیکیورٹی کے لیے 9135 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مجموعی تعیناتی کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کی6 پلاٹون جبکہ ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز کی ریزرو پلاٹون بطور اضافی نفری سیکیورٹی فرائض دے رہی ہیں جبکہ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت اور ضروری سیکیورٹی اقدامات سے قیام امن کی مجموعی صورتحال کوکنٹرول میںرکھنے کے تمام ترامورکویقینی بنایا جائے،باالخصوص ڈیوٹی پوائنٹس کو کسی بھی صورت خالی نہ چھوڑا جائے۔

 
Load Next Story