خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے

صوبے میں عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک June 25, 2017
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے درجنوں اجتماعات ہوئے۔ فوٹو: رائٹرز

NEW DELHI: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجد قاسم خان کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد آج پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے درجنوں اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسجد قاسم خان انتظامیہ کا خیبرپختونخوا میں عیدالفطر منانے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد قاسم خان انتظامیہ کی رویت ہلال کمیٹی نے صوبے بھر سے شوال کے چاند کی 46 شہادتوں کے بعد آج عیدالفطر منانے کا غیر سرکاری اعلان کیا تھا جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں