ٹیکس وصولیاں 100343 ارب روپے تک پہنچ گئیں

جولائی تاجنوری ریونیو7فیصد زائد جمع کیاگیا، گزشتہ مالی سال وصولیاں 939.66 ارب روپے رہی تھیں،ٹیکس ہدف کے حصول کیلیے۔۔۔


Business Reporter February 03, 2013
گزشتہ7 ماہ میں انکم ٹیکس 9، سیلز ٹیکس وایکسائز ڈیوٹی 5،5 اور کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں6.8 فیصد بڑھیں، جنوری میں 114.46 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال، سیاسی افق پر یومیہ بنیادوں پر تبدیلیوں کے علاوہ بجلی گیس سمیت دیگر نوعیت کے بحران برقرار رہنے۔

معاشی سست روی کے باوجود رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2381 ارب روپے رکھا گیا ہے جس کے حصول کے لیے ایف بی آر کو آئندہ 5 ماہ کے دوران 1377.57 ارب روپے کی وصولیاں کرناہونگی۔

ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جنوری 2013 تک فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے 1003.43 ارب روپے مالیت کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں حاصل کردہ939.66 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں سے 7 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف جنوری کے مہینے میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 114.46 ارب روپے رہیں جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 15.5 فیصد زائد ہیں۔



ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران براہ راست (انکم ٹیکس) ٹیکس کی وصولیاں 9 فیصد بڑھ کر 366.18 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی وصولیاں 5 فیصد بڑھ کر 454.88 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں بھی 5 فیصد کے اضافے سے 59 ارب 39 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئیں۔

عبوری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 7ماہ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولیاں 6.8 فیصد کے اضافے سے 122.957 ارب روپے رہیں، اس دوران ایف بی آر نے 47فیصد کمی سے ٹیکس دہندگان کو 51.596 ارب روپے کا ریفنڈ اور ری بیٹ ادا کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 97.277 ارب روپے ادا کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں