بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیراعظم کوآگاہ کردیا گیا

حادثے کے تحقیقاتی اداروں میں ریسکیو، آرمی، محکمہ صحت، فرانزک ٹیم، پولیس اور موٹروے پولیس شامل ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک June 25, 2017
آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی، رپورٹ: فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم نوازشریف کوپنجاب حکومت نے بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کوبہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد پورشرقیہ میں صبح کے وقت آئل ٹینکرالٹ گیا جس میں 50 ہزار لیٹر آئل تھا، آبادی قریب ہونے کی وجہ سے لوگ جمع ہوئے اورانہوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا ،لوگوں کوپیچھے ہٹایا بھی گیا تاہم وہ باز نہ آئے جب کہ اس دوران کسی کی جانب سے سگریٹ سلگائی گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ آئل ٹینکر الٹنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لگی۔

حادثے میں 137 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے نادرا کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بھی لپیٹ میں آئیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بہاولپورمیں آئل ٹینکرالٹنے کے بعد آگ لگنے سے 128 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے صوبائی وزیرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی اورتحقیقاتی اداروں میں ریسکیو ،آرمی، محکمہ صحت، فرانزک ٹیم، پولیس اور موٹروے پولیس شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |