پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا آرمی چیف

پاکستان چین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکرگزارہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک June 25, 2017
پاکستان چین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکرگزارہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی وزیرخارجہ وانگ زی نے ملاقات کی جس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چینی وزیرخارجہ کی جانب سے خطے میں امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔



ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جب کہ پاکستان چین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکرگزارہے۔



اس خبرکو بھی پڑھیں: پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے

اس سے قبل سرتاج عزیزکا اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دونوں نے دہشت گردی کو مشترکہ چیلنج قراردیا جب کہ دہشت گردی عالمی امن کے لئے بھی بڑا چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں