پاک سری لنکا تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں آمنہ بلوچ

سری لنکن درآمد کنندگان پاکستانی مصنوعات کی نسبتاً اچھی قیمت ادا کر رہے ہیں۔


APP February 03, 2013
کولمبو اسلام آباد کو معیاری چائے کی برآمدات میں اضافہ کرے، پاکستانی ہائی کمشنر فوٹو : فائل

پاکستان اور سری لنکا کی دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سری لنکا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سری لنکا کوخام کاٹن برآمد کرتا ہے جس سے سری لنکا کے صنعتکار ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرکے امریکا اور یورپی یونین کے ممالک کو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کمارہا ہے، سری لنکا کو سیب، کھجور، انگور، دیگر پھل اور سبزیاں بھی برآمد کی جارہی ہیں۔



سری لنکا کے درآمد کنندگان امریکا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ کے درآمد کنندگان سے بہتر قیمتوں پر مصنوعات درآمد کرتے ہیں جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان چائے کے استعمال کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور سری لنکا کے برآمد کنندگان پاکستان کو اعلیٰ معیارکی چائے برآمد کرکے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروصنعتکار تجارت میں مزید وسعت کیلیے اقدامات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں