اکثریت کی بینکاری سہولتوں سے محرومی کی وجہ لاعلمی ہے

شراکت دارعوام میں شعور اجاگر کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

صارفین کی تعداد بڑھانے کیلیے مالیاتی ادارے نئی پراڈکٹس متعارف کرائیں،عبدالمقتدر فوٹو فائل

ملک میں اکائونٹس ہولڈرز کی مجموعی تعداد3 کروڑ 20 لاکھ ہے جبکہ مختلف مالیاتی اداروں سے قرض حاصل کرنے والے افراد کی تعداد57 لاکھ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر قاضی عبدالمقتدر نے کہا ہے کہ بینکنگ سروسز میں اضافے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ملک کے بڑے شہروں میں مزید20 فیصد بینک برانچز جبکہ دیہی علاقوں میں 100 سے زائد برانچز کھولنے کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کی اکثریت آگہی نہ ہونے کی وجہ سے بینکاری سہولتوں سے محروم ہے۔




اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کی جانب سے نئی پراڈکٹس کو متعارف کروا کر بینکنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈپٹی گورنر نے کہا کہ کنزیومر ایسوسی ایشنز، ٹریڈ باڈیز، بینکنگ محتسب، مالیاتی اور قانونی اداروں کو کہا ہے کہ عوام میں شعوراجاگر کرنے کیلیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بینکاری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Load Next Story