شوال کا چاند نظرآگیا عیدالفطر کل ہوگی مرکزی رویت ہلال کمیٹی

افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، مفتی منیب الرحمان


ویب ڈیسک June 25, 2017
مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت مزکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ فوٹو: فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظرآگیا اورعیدالفطرکل منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اورمحکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا اورعیدالفطر کل ہوگی۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پارا چنار، کوئٹہ، احمد پور شرقیہ میں افسوس ناک واقعات ہوئے، ملک میں ہونے والے حادثات پر پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے مطابق عیدالفطرآج منائی گئی۔

ایکسپریس نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی ڈھیروں مبارک باد۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں