جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق

کھلونا بم کا دھماکا سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں ہوا

دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سراروغہ کے علاقے اسپن مزیک میں کھلونا بم پھٹنے سے 6 بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story