ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال معیشت کیلئے خطرہ ہے کراچی چیمبر میں ہنگامی اجلاس
حکومت من مانے اوراضافی چارجزوصول کرنے کی مرتکب شپنگ لائنزو ایجنٹس کواپنی ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کنٹرول کرے،ہارون اگر
کراچی چیمبر آف کامرس، صنعت وتجارتی حلقوں نے تین روز سے جاری ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کومعیشت کیلیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے جائزمطالبات پورے کرے کیونکہ تجارت وصنعتی شعبہ اورمعیشت پہلے ہی متعددچیلنجزکے تناظرمیں کسی نئے بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے کراچی کے دونوں کنٹینرٹرمینلز میں ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کے بعد اب اس کے دائرہ کار کوپورٹ قاسم تک توسیع دیدی گئی ہے۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کی جانب سے وفاقی و صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کوارجنٹ ایس او ایس پیغامات ارسال کیے گئے ہیں کیونکہ ہڑتال کی وجہ سے ملک کو اربوں روپے مالیت کا برآمدی نقصان پہنچ رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال طول اختیار کرنے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر کی صدارت میں بھی ہفتہ کو ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں شریک درآمدوبرآمدکنندگان، تاجروصنعتکاروں اور کسٹمز ایجنٹس نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ معاشی عدم استحکام، معیشت کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز کے تناظرمیں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو جنگی بنیادوں پر ختم کرائے بصورت دیگر درآمدوبرآمدی سرگرمیاں منجمد اور حکومت کو محصولات کی مد میں خطیرنقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی چیمبر کے صدر ہارون اگر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی جاری ہڑتال کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کو ازخود مداخلت کرکے ہڑتال ختم کرانا چاہیے۔ تین روز سے جاری ہڑتال کے باعث بندرگاہوں پرہزاروں کنٹینرز کی ترسیل التوا کا شکار ہوگئی ہے۔
ہفتہ کو ہی کراچی چیمبر کے صدر سے یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس،کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹر ز آف گڈز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے مدد خان نیازی، محمدشعیب خان کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس دوران کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ خان نے بھی جاری ہڑتال کے خاتمے کیلیے کراچی چیمبر کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جس پرکراچی چیمبرنے ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ہارون اگر نے کہا کہ حکومت من مانے اور اضافی چارجزوصول کرنے کی مرتکب شپنگ لائنز و ایجنٹس کواپنی ریگولیٹر ی اتھارٹی کے تحت کنٹرول کرے۔ دریں اثنا پریگمیا کے چیئرمین شیخ محمد شفیق نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم کے چیئرمین اورٹی ڈی اے پی کے سربراہ کو ارسال کردہ اپنے ایس او ایس پیغام میں کہا کہ ایکسپورٹ اور حکومتی ریونیو کو مزید نقصان سے بچانے کیلیے معاملے میں فوری دلچسپی لیں۔