عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے صدراور وزیراعظم
آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے، وزیراعظم نواز شریف
صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے عید الفطر کے موقع پر عالم اسلام اور اہل پاکستان کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف نے دعا کی کہ یہ دِن تمام پاکستانیوں کے لیے بے شمار خوشیوں اور مسرتوں کا باعث بنے۔ انھوں نے کہا کہ عیدکی مبارک باد کا زیادہ مستحق وہ ہے جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ اِس ماہِ مبارک کے روزے رکھے،آخری عشرے کی طاق راتوں میں شبِ قدر کو تلاش کیا اور اپنے رب کی طرف متوجہ ہونے کے لیے معتکف ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن اپنے اندر ہمدردی، ایثار اور درد دِل سمیٹے ہوئے ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا بھی دن ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عیدالفطر مسلمانوں کے لیے اجتماعی خوشی کا دِن ہے، یہ ماہِ رمضان کاایک مبار ک دن ہی تھا جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تھا،پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک گلدستہ ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آج کے دن بھی بھائی چارے کا یہ جذبہ ہر بستی اور محلے میں دکھائی دے گا۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم نے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے۔ہم نے ان عناصر کو ناکام بنانا ہے جو پاکستان کومسلسل عدم استحکام اور فساد میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں، ہمیں سیاسی و مذہبی انتہا پسندی، دہشت گردی اور فساد کی قوتوں کے خلاف متحد ہونا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے علما ئے کرام سے بھی گزارش کی کہ وہ عید کے خطبات میں امن اور بھائی چارے کا درس دیں اور لوگوں کوان جرائم پیشہ افراد کی حقیقت بتائیں جو بر بریت کے لیے مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے حوصلے کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایسے اسباب پیدا کرے کہ کشمیری بھی آزاد قوم کی طرح عید منا سکیں جب کہ مذہبی رسوم کی ادائیگی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اورکشمیریوں کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے جس پر اقوامِ متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید الفطرکے اس مسرت بھرے موقع پر میں عالم اسلام کو بالعموم اوراہل پاکستان کو بالخصوص دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور بارگاہ باری تعالیٰ میں دست بہ دعا ہوں کہ یہ مبارک موقع وطنِ عزیز، اہلِ وطن اور عالم اسلام کے لیے خیروبرکت اور باہمی اتحاد کا باعث ہو۔انھوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں باہمی رنجشیں اور کدورتیں ختم کر کے بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے، ہمیں یہ نیک کام انفرادی سطح پر بھی کرنا ہے اور اجتماعی سطح پر بھی تاکہ پوری قوم یک جان ہوکر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ ان مبارک ساعتوں میں رب کعبہ کے حضور دُعاگو ہوں کہ وہ وطنِ عزیز کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائے اور ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نوازتا رہے۔