ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسا مے کی مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

یہ عید ہمیں عفو و درگزر، مرحمت اور نیک نیتی کی یاد دہانی کرواتی ہے، امریکی صدر


INP June 26, 2017
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکی عوام کی طرف سے میں اور میری اہلیہ میلانیا تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عید ہمیں عفو و درگزر، مرحمت اور نیک نیتی کی یاد دہانی کرواتی ہے، امریکا دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم مسلمانوں کی طرح امریکا میں مقیم مسلمانوں کو بھی ان اقدار کے مطابق زندہ رہنے کا موقع فراہم کرنے کیلیے کوششیں کر رہا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی، عید الفطر کی مناسبت سے شائع کردہ پیغام میں انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے مسلمانوں نے ملک کیلیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں