پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے 15 ہزار فوجی تعینات

چینی باشندوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر


AFP June 26, 2017
چینی باشندوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، صدر۔ فوٹو : فائل

صدر ممنون حسین نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں بتایا ہے کہ چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

ممنون حسین نے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کو ملاقات میں بتایا کہ پاکستان نے یہاں کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے ہیں، چینی باشندوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ چین پاکستان میں تقریباً پچاس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور بڑی تعداد میں چینی ماہرین ان منصوبوں کی تعمیرکیلیے پاکستان میں مقیم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں