اسلام آباد وفاقی وزیر جام محمد یوسف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

جام یوسف سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2002 سے 2007 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔


ویب ڈیسک February 03, 2013
جام یوسف پرویز مشرف کے دور اقتدار میں وزیر اعلی بلوچستان رہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ وفاقی وزیر برائے نجکاری جام محمد یوسف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔


جام محمد یوسف ہفتے کی شب اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی میت پمز اسپتال میں منتقل کردی گئی ہے جہاں سے ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا جہاں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔


جام محمد یوسف 1954 میں سابق ریاست لسبیلہ کے آخری سربراہ کے غلام قادر خان عالیانی کے ہاں پیدا ہوئے، انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور کافی عرصے سے سیاست کی میدان میں سرگرم تھے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اہم عہدوں کی ذمہ داریاں نبھائیں، جام یوسف سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2002 سے 2007 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ انتقال کے وقت انہوں نے وفاقی وزیر برائے نجکاری کا منصب سنبھالا ہوا تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں