موبائل فون صارفین کی تعداد 72 لاکھ بڑھ کر 14 کروڑسے تجاوز

وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد جاز صارفین کی تعداد5کروڑ28لاکھ تک پہنچ گئی


June 26, 2017
یوفون 1 کروڑ 85 لاکھ، زونگ 2 کروڑ 82 لاکھ، ٹیلی نارصارفین کی تعداد 4 کروڑ 9لاکھ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون سبکرائبرز کی تعداد میں 72لاکھ 74ہزار 794نئے کنکشنز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد موبائل فون کنکشنز کی تعداد پہلی مرتبہ 14کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر ملک میں سیلولر سبسکرائبرز کی تعداد 13کروڑ 32لاکھ 41ہزار 465تھی جو مئی 2017کے اختتام تک 14کروڑ 5لاکھ16ہزار 259تک پہنچ گئی ہے۔

مئی 2017میں وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد وجود میں آنے والی نئی شناخت جاز کے صارفین کی تعداد 5کروڑ 28لاکھ87ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔ یوفون کے صارفین کی تعداد مئی میں ایک کروڑ 85لاکھ9ہزار 224ریکارڈ کی گئی ہے، چائنا موبائل پاکستان (زونگ ) کے صارفین کی تعداد 2کروڑ 82لاکھ14ہزار 245جبکہ ٹیلی نار کے صارفین کی تعداد 4کروڑ 9لاکھ4ہزار 945تک پہنچ گئی ہے۔رواں مالی سال کے دوران ملک میں تھری جی صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 21لاکھ 97ہزار 982 نئے صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اختتام پر تھری جی صارفین کی تعداد 2کروڑ 95لاکھ30ہزار 254ریکارڈ کی گئی تھی جو مئی 2017کے اختتام تک 4کروڑ 17لاکھ28ہزار 236تک پہنچ گئی ہے۔مئی 2017کے اختتام پر جاز کے تھری جی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ4ہزار 744جبکہ جاز کے ایل ٹی ای صارفین کی تعداد 8لاکھ 95ہزار 483ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹیلی نار کے تھری جی صارفین کی تعداد ایک کروڑ 4لاکھ73ہزار 71جبکہ فورجی صارفین کی تعداد 5لاکھ19ہزار 788تک پہنچ گئی ہے۔ یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد 48لاکھ36ہزار 474 تک پہنچ گئی ہے۔

علاوہ ازیں فورجی صارفین کے لحاظ سے چائنا موبائل (زونگ ) کا پلہ بھاری ہے اور زونگ کے فورجی صارفین کی تعداد 38لاکھ23ہزار 877جبکہ تھری جی صارفین کی تعداد 86لاکھ74ہزار 799ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ کے استعمال کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 20لاکھ 16ہزار 307نئے صارفین کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مئی کے اختتام تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی مجموعی تعداد 4کروڑ 43لاکھ 11ہزار 593تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 4کروڑ 17لاکھ 28ہزار 236صارفین موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |