ووٹر لسٹوں کی تصدیق اپوزیشن جماعتوں کا 10 فروری کومارچ کا اعلان

تصدیقی عمل میں فوج شامل نہیں،انتخابی عمل یرغمال نہیں بننے دینگے،محمد حسین محنتی.


Staff Reporter February 03, 2013
تصدیقی عمل میں فوج شامل نہیں،انتخابی عمل یرغمال نہیں بننے دینگے،محمد حسین محنتی. . فوٹو: فائل

اپوزیشن جماعتوں نے ووٹر لسٹوں کی درستگی کے تصدیقی عمل میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے 10فروری کو کراچی میں مزار قائد سے تبت سینٹر تک عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن کیلیے شفاف انتخابی فہرستیں ناگزیر ہیں۔

انتخابی عمل کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا،انتخابی فہرستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے اتوار10فروری کو سہ پہرساڑھے 3 بجے مزار قائد سے تبت سینٹر تک عوامی مارچ کیا جائے گا،اس بات کا اعلان مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ادارہ نورحق میں امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا،اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما سلیم ضیا،تحریک انصاف کے سید حفیظ الدین، نیشنل پیپلزپارٹی کے سید ضیا عباس، جے یو پی کے محمد مستقیم نورانی، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

4

اجلاس سے خطاب میں محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی میں ایک بار پھر انتخابی عمل دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل میں فوج کو شامل نہیں کیا جارہا،چیف الیکشن کمشنر کی بارہا یقین دہانیوں کے باوجود فوج اور ایف سی کے اہلکار کہیں نظر نہیں آرہے جس پر ہم نے10 فروری کو عوامی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں