شادی صرف پیسے کی بربادی ہے سلمان خان
اگر کوئی چیز ہے تو وہ ’’ضرورت‘‘ ہے البتہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے اور کس جگہ پر کس طرح کی ہے، سلمان خان
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں محبت جیسی کسی چیز پر یقین نہیں جبکہ شادی اصل میں صرف پیسے کی بربادی ہے۔
اپنے اس انٹرویو میں سلمان خان نے شادی، گھرانوں میں رشتہ داری اور آپس کی برابری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ محبت یا عشق جیسی کسی چیز پر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ انہیں تو ان الفاظ کی وجہ ہی سمجھ میں نہیں آتی۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ صحیح معنوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ ''ضرورت'' ہے۔ البتہ یہ دیکھنا چاہیے کہ کس کی ضرورت زیادہ ہے اور کس جگہ پر کس طرح کی ہے۔
جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ان کی اپنی شخصیت میں کیا تبدیلی آئی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں آج بھی وہی سلمان ہوں جو پہلے تھا، میں اب بھی رکشے میں سفر کرتا ہوں اور سائیکل چلاتا ہوں۔ انہوں نے اپنے تکلیف دہ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ چاروں طرف سے مایوسی اور ناامیدی میں گھر چکے تھے تاہم اس دور کے بارے میں انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ ان حالات اور ان سے وابستہ کیفیت سے باہر آگئے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ''ٹیوب لائٹ'' کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں جبکہ اب تک یہ فلم سنیما شائقین اور ناقدین کی جانب سے کچھ خاص پذیرائی حاصل نہیں کرسکی ہے۔
پچھلے سال سلمان خان نے اپنی فلم ''سلطان'' کی پروموشن کے موقعے پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ شادی کرنے کےلیے مرے جارہے ہیں جبکہ ان کا حالیہ بیان اس سے بالکل اُلٹ ہے۔