دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا سربراہ پاک فضائیہ

دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، ایئر چیف مارشل سہیل امان


ویب ڈیسک June 26, 2017
ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے سے باز رہیں، سربراہ پاک فضائیہ۔ فوٹو: فائل

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم کیا ہے اور دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے عید کا دن ایک آپریشنل بیس پر اہلکاروں کے ساتھ گزارا، اور ڈیوٹی پر موجود پائلٹس، ائیرمین، ٹیکنیشنز اور سویلینز سے ملاقات کر کے ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم امن پسند لوگ ہیں لیکن کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو اس کا بھر پور اندازمیں جواب دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اپنے ہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنی چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بھرپور عزم کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی سالمیت اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے اور پاک فضائیہ ہر صورت میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی فضائی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر جواب دیتی رہے گی، ہماری بہادر افواج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، ہم دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں