پاک بحریہ دفاعِ وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ایڈمرل ذکا اللہ

سربراہ پاک بحریہ نے بھارتی سرحد کے قریب واقع غنی پوسٹ کا دورہ کیا اور جوانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے بھارتی بارڈر کے قریب ساحلی سرحد پر غنی پوسٹ کے دورے میں جوان کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔ (فوٹو: فائل)

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوان ہر قسم کے حالات میں دفاعِ وطن کی خاطر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے عید کے روز بھارتی سرحد کے قریب واقع غنی پوسٹ کا دورہ کیا اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دشوارگزار علاقے میں محدود سہولیات کے ساتھ تندہی سے فرائض سرانجام دینا قابل ستائش ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف غنی پوسٹ کا معائنہ کرتے ہوئے بحریہ کے افسروں اور جوانوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی اور عید کی مبارکباد دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سربراہ پاک بحریہ نے عید کی نماز 31 میرین بٹالین ہیڈکوارٹرز سجاول میں افسروں اور جوانوں کے ساتھ ادا کی جبکہ اس موقعے پر پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے افسران اور جوان ہر قسم کے حالات میں دفاعِ وطن کی خاطر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
Load Next Story