محدود وسائل کے باوجود سہولتیں فراہم کیںحق پرست اراکین اسمبلی

بچوں میں صفائی سے متعلق شعور پیدا کیاجائے،ایڈمنسٹریٹرز صدر اوربلدیہ ٹائون.


Staff Reporter February 03, 2013
بچوں میں صفائی سے متعلق شعور پیدا کیا جائے، ایڈمنسٹریٹرز صدر اور بلدیہ ٹائون ۔ فوٹو: فائل

حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی طاہرقریشی اور شعیب ابراہیم نے کہا ہے کہ حق پرست عوامی نمائندے عوامی خدمت کے منشور پر تسلسل سے عملدرآمد کررہے ہیں۔

پانی اور سیوریج کے نظام کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے،ٹائون انتظامیہ ودیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مربوط پالیسی کے تحت ورکنگ ریلیشن قائم ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کے فنڈسے گارڈن کے علاقے میںمکی مسجدسے جہانگیر پنتکھی روڈتاجمیلہ اسٹریٹ 6"ڈایا اور 4"ڈایاقطرکی تقریباً4500فٹ پینے کے پانی کی نئی لائنوں کے ڈالنے کے کام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

7

چیف آفیسر صدرٹائون عاصم علی خان نے کہاکہ اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام عوام کے بنیادی مسائل میں سرفہرست ہے ،ٹائون انتظامیہ ان دنوں فنڈزکی کمی کاشکارہے ایسے وقت میں ایم این ایز اور ایم پی ایزکے فنڈزسے عوامی بہبودکے ایسے منصوبے خوش آئندہیں ،مذکورہ کاموں کی تکمیل سے یقیناً اولڈ سٹی ایریا میں عوام کا پرانا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر بلدیہ ٹائون محمد ظفر خان نے یوسی 8شہدائے حق گرائونڈ میں نجی اسکول کے تحت ہونے والے اسپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں میں مقابلے اورجیت کی لگن پیدا کرتی ہیں، انھوں نے والدین اور اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں میں صفائی ستھرائی کے متعلق شعور پیدا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں