پاناما کیس کا فیصلہ جولائی میں ہی آ جائے گا شیخ رشید کی پیش گوئی

جے آئی ٹی پر حکمرانوں کا دباؤ نہیں چلے گا، شیخ رشید


ویب ڈیسک June 26, 2017
بھارتی جاسوس کے حوالے سے حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر حکمرانوں کا کوئی دباؤ نہیں چلے گا اور جے آئی ٹی کا فیصلہ جولائی کے مہینے میں آ جائے گا۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہمیں دہشت گردی کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر حکمرانوں کا دباؤ نہیں چلے گا اور امید ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کا فیصلہ جولائی میں آجائے گا جبکہ بھارتی جاسوس کے حوالے سے حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں