رحمان ڈکیت کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا عابد شیر علی

68 سالہ بابا عمران انتخابات کے بعد شادی تو کیا کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک June 26, 2017
پرویز مشرف کو بھی جے آئی ٹی میں بلایا جائے جنہوں نے 9 سال تک نواز شریف کا احتساب کیا،عابد شیرعلی۔۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ رحمان ڈکیت کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عاصم حسین، شرجیل میمن، عزیر بلوچ اور ایان علی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، جن کے خلاف جے آئی ٹی کی انکوائریز کو ایک سال ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے دشمن ''رحمان ڈکیت'' کو بلا کر جے آئی ٹی نے خود کو متنازع بنا لیا ہے، رحمن ملک کی اپنی جماعت پیپلز پارٹی کی تاریخ جے آئی ٹیز سے بھری پڑی ہے، ان پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، عابد شیر علی نے مطالبہ کیا کہ سابق آمر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی جے آئی ٹی میں بلایا جائے جنہوں نے 9 سال نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کو 68 سالہ بابا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد شادی تو کیا کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ایک درندہ ہے جس کے خلاف ریاستی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں