سنی تحریک اورمسلم لیگ نمیں انتخابی اتحاد کا اعلان

حکومت ملک بھرمیں عوام کوتحفظ فراہم کرنے میںمکمل طورپرناکام ہوچکی ہے.


Staff Reporter February 03, 2013
دہشت گردی نے ملک تباہ کردیا، رہنمائوں کی مشترکہ پریس کانفرنس. فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک اورمسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں مل کرانتخابی عمل میں حصہ لیں گی اوردیگرسیاسی قوتوں کو بھی اپنے اتحاد کا حصہ بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کا حالیہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومتیں ملک اورصوبوں میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں،مسلم لیگ(ن) اورپاکستان سنی تحریک کے درمیان آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا،اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے رہنمائوںکی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار ان دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ہفتہ کو مرکز اہلسنت پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد نے سینئر رہنما ممنون حسین کی سربراہی میں پی ایس ٹی کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔

وفد میںمرکزی رہنما پیر امین الحسنات ، سلیم ضیا، ایم پی اے عمران شاہ، نہال ہاشمی اور اظہر ہمدانی شامل تھے، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری، محمد شاداب رضا ، مطلوب اعوان، محبوب سہتو اور دیگر موجود تھے، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس سے قبل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال باالخصوص کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ، آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتوں کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 

10

ملاقات میں ملک بھر میں دہشتگردی، مزارات، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنائے جانے پاکستان سنی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان کو چن چن کر ٹارگٹ کیے جانے کی مذمت کی، مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماممنون حسین نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ کی قیادت میں گذشتہ ماہ ایک وفد نے لاہور میں محمد نواز شریف سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر محمد شاہد غوری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لیں گی، انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ممنون حسین، پیر امین الحسنات، خواجہ سعد رفیق، پیر عمران شاہ، سلیم ضیاء، مفتی انتخاب احمد جبکہ پاکستان سنی تحریک کی جانب سے محمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری، محمد شاداب رضا، محبوب سہتو اور مطلوب اعوان شامل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں