ڈیوس کپ ناتجربہ کار کینیڈا نے اسپین کے پسینے چھڑا دیے
پہلے ہی روز 0-2 سے خسارے میں جانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ
ڈیوس کپ میں ناتجربہ کار کینیڈا نے ٹاپ سیڈ اسپین کے پسینے چھڑا دیے، پہلے ہی روز 0-2 سے خسارے میں جانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
نووک جوکووک نے بیلجیئم کے دانت کھٹے کردیے، سربیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی، جمہوریہ چیک اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ ابتدائی روز 1-1 سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ سیڈ اسپین کا ڈیوس کپ سے ہی باہر ہونے خطرہ پیدا ہوگیا، ورلڈگروپ ٹائی کے پہلے دن دونوں سنگلز مقابلوں میں فتح سے کینیڈا نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ 5 مرتبہ کے ڈیوس کپ فاتح اسپین کو اپنے ٹاپ 15 کھلاڑیوں کی غیرحاضری کا نتیجہ بھگتنا پڑا، اسے رافیل نڈال، ڈیوڈ فیرر اور نکولس الماگرو کی خدمات حاصل نہیں ہیں، کینیڈا نے کبھی ورلڈ گروپ ٹائی نہیں جیتی۔
اس نے حریف کیمپ میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھا، ملوس رونک نے البیرٹو راموس کو 6-7، 6-4، 6-4 اور 6-4 سے شکست دی، دوسرے سنگل مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں 161 ویں نمبر پر موجود فرینک ڈینسویک نے ورلڈ نمبر 34 مارسیل گرینولیرس کو 6-1، 6-2 اور 6-2 سے ٹھکانے لگایا۔آسٹریلین اوپن میں ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے سربیا کے نووک جوکووک نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھا۔
بیلجیئم سے ٹائی کے دوسرے سنگلز میں انھوں نے روشز کو 6-3، 6-2 اور 6-2 سے کنارے لگایا، جانکو تیپسروچ کی جگہ پانے والے وکٹر ٹروسکی نے پہلے سنگل مقابلے میں ڈیوڈ گوفن کو 1-6، 3-6، 6-4 اور 6-4 سے مات دی، ٹروسکی نے 2010 میں فرانس کے خلاف فیصلہ کن مقابلے میں فتح حاصل کرکے سربیا کو پہلی مرتبہ ڈیوس کپ چیمپئن بنایا تھا۔ ابتدائی روز جمہوریہ چیک اور سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ پہلے مقابلے میں لوکاس روزول نے اسٹینسلاس واورنکا کو قابو کیا۔
جبکہ روجر فیڈرر نے ٹوماس بریڈ کے خلاف میدان مارکر حساب چکتا کردیا۔ بیونس آئرس میں جرمنی کی ارجنٹائن کو پچھاڑنے کی امیدوں کو اس وقت شدید جھٹکا پہنچا جب کارلوس بیرلک کے خلاف مقابلے میں ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے فلپ کوشربیر ریٹائرڈ ہوگئے، جوآن مناکو کی دوسرے مقابلے میں فلورین میئر پر فتح سے ارجنٹائن نے دن کا اختتام 2-0 کی برتری پر کیا۔