اسپیکر قومی اسمبلی کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات

ایاز صادق نے روسی اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

روسی اسپیکر نے سردارایاز صادق کے پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی ۔ فوٹو : فائل

PARIS:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب ویشوشلاو والیڈین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوریا میں روس کی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکرویشوشلاو والیڈین سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے اپنے روسی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے اسپیکرویشوشلاو والیڈین نے قبول کرتے ہوئے رواں سال کے آخر میں پاکستان دورے کی حامی بھرلی جب کہ روسی اسپیکر نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو انٹر پارلیمینٹری یونین اور سیکیورٹی سے متعلقہ مشترکہ تنظیم سی ایس ٹی او میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اہم اجلا سوں میں شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
Load Next Story