ساڑھی پُر کشش اور باوقار مشرقی پہناوا

زری کاکام ہو یا ساڑھی کو پرنٹ کیا گیا ہو سب ہی موسم اورتقریب کے اعتبار سے اچھی لگتی ہیں۔

ماڈل:تاشا بٹ۔ فوٹو : ایم افضل

PALLEKELE:
موسم کے بدلتے انداز انسانوں کی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ لوگوں کے پہناوے، پکوان، رسومات اور زندگی سے جڑی تمام چیزیں موسم کے ساتھ ہی اچھی لگتی ہیں اور پھر موسم کی مناسبت سے ہی تقریبات کا انعقاد کیا جاتاہے۔


ویسے توپاکستان میں چاروں موسم ہوتے ہیں اور ہر ایک کااپنا مزہ ہے۔ شدید سردی کے بعد خزاں کے موسم میں درختوں سے پتے جھڑجاتے ہیں اور اداسی کا ماحول ہوتا ہے۔ فیشن کے بدلتے رجحانات ہر موسم میں اپنا رنگ جماتے ہیں اور خواتین کے پہناوے اس مناسبت سے لوگوںکی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

خواتین کی بڑی تعداد ایسے موسم میں منعقد ہونے والی تقریبات میں ساڑھی کااستعمال کرتی ہیں۔ ہلکے اورشوخ رنگوں میں بنی ساڑھیاں ہمیشہ سے ہی خواتین کی اولین پسند رہی ہیں اوران کی شخصیا ت کو پُرکشش اور باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ زری کاکام ہو یا ساڑھی کو پرنٹ کیا گیا ہو سب ہی موسم اورتقریب کے اعتبار سے اچھی لگتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی معروف ڈیزائنر بی جی نے موسم کی مناسبت سے ساڑھیوں کی نئی کولیکشن تیارکی ہے جو ''ایکسپریس سنڈے میگزین'' کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں دکھائی دے رہی ہے۔
Load Next Story