منگھوپیر لیاری گینگ وار کے گروپوں میں قبضے کی جنگ ایک ہلاک
مشکی پاڑہ میں باباکوڈواورامین گروپ کے کارندوں کے درمیان مورچہ بندفائرنگ کاتبادلہ،علاقہ گونج اٹھا، لوگ گھروں میں محصور.
لیاری گینگ وارکے ملزمان نے علاقے پرکنٹرول کیلیے منگھوپیرکو میدان جنگ بنادیاہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
ہفتے کوبھی لیاری گینگ کے2گروپوںکے درمیان مسلح تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،فائرنگ سے پوراعلاقہ گونج اٹھااورمکین گھروں میں محصور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کاعلاقہ جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کیلیے جہاں ایک جانب جنت ہے تووہیں دوسری جانب مختلف گروپ اس علاقے پرکنٹرول کیلیے بھی ایک دوسرے کیخلاف صف آراہیں۔
ہفتے کومشکی پاڑہ میں لیاری گینگ وار کے 2 گروپوں باباکوڈواورامین گروپ کے کارندوں میں مسلح تصادم ہوگیا،دونوں جانب سے مورچہ بندملزمان نے شدیدفائرنگ کی ،اس دوران پولیس کادوردور تک کوئی نام و نشان نہ تھا،علاقہ مکین مددکیلیے چیختے چلاتے رہے لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں امین گروپ کاکارندہ25سالہ اصغرعلی ہلاک ہوگیا،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے پہنچ کرصورتحال پرقابو پالیا۔علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ منشیات فروشوں نے ان کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے ،دونوں گروپ علاقے پراپناقبضہ جمانے کیلیے کارروائیوں میں مصروف ہیں اور کسی بھی وقت مسلح تصادم شروع ہوجاتاہے۔