عید الفطر کے دوسرے روز بھی کراچی والے گرمی سے پریشان

گرمی اور حبس سے پریشان کراچی کے شہری لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بے حال ہیں


ویب ڈیسک June 27, 2017
محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے جس کی وجہ سے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی دن کے اوقات میں شہر کی سڑکیں سنسان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 4 روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج پارہ 40 ڈگری سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے کراچی والوں کی بڑی تعداد شہر سے باہر مختلف تفریحی مقامات پر عید کی خوشیاں دوبالا کررہی ہے لیکن گھروں پر اپنے پیاروں کی مہمان نوازی میں مشغول شہریوں کی اکثریت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہی ہے۔

عید کی تعطیلات میں بھی کئی علاقوں میں 6 گھنٹے سے زائد دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے لیکن کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم بعض علاقوں میں فنی خرابی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ جسے دور کرنے کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ مصروف عمل ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |