حسن اور حسین کے بعد مریم نواز بھی جے آئی ٹی میں طلب
جے آئی ٹی نے مریم نواز کے علاوہ حسن نواز کو تیسری مرتبہ اور حسین نواز کو چھٹی مرتبہ طلب کر لیا ہے
PESHAWAR:
پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے کرنی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے بعد مریم نواز کو بھی طلب کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما جے آئی نے وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کو 2 جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ جے آئی ٹی حسن کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ اور مریم نواز کو بھی پہلی بار طلب کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 25 جون کو سمن جاری کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جے آئی ٹی میں وقت ضائع کیا جارہا ہے، وزیراعظم
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو بھی طلب کر چکی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو 10 جولائی تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم