عید الفطر کا دوسرا دن تفریحی مقامات پر عوام کا رش

عید الفطر کے دوسرے دن کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے

دن چڑھتے ہی نوجوانوں کی ٹولیاں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے تفریحی مقامات پر پہنچ گئی ہیں فوٹو: اے ایف پی / فائل

ملک بھر میں لوگ عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور انداز میں منارہے ہیں، کہیں پر تکلف دعوتیں اڑائی جارہی ہیں تو تفریحی مقامات پر بھی عوام کا جم غفیر ہے۔

ملک بھر میں لوگ بھر پور اور روایتی انداز میں عید الفطر کا دوسرا دن منارہے ہیں۔ عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے بچوں، بڑوں اور خواتین نے کپڑوں کا خاص اہتمام کیا ہے، بچے آج بھی عیدی بٹور رہے ہیں اور اپنی من پسند چیزوں سے دل بہلا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عید پر دہشت گردی کے شکار پاکستانیوں کو یاد رکھا جائے


ہر گھر کا باورچی خانہ اپنی اپنی مالی استعداد کے مطابق پر رونق ہے اور اشتہا انگیز کھانوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ جو عید کے پہلے دن میزبان بن کر اپنے گھر آئی اللہ کی رحمتوں کی دل جوئی میں مصروف تھے وہ آج مہمان بن کر مزے لوٹ رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آرمی چیف جنرل کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ

لوگ مزیدار ناشتے کے لئے صبح سویرے گھروں سے نکل آئے۔ رمضان المبارک کے دوران ایک ماہ تک بند رہنے والی ناشتے کی دکانیں صبح سویرے ہی گاہکوں سے بھر گئیں۔ شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں میں مقبول کھانوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ دن چڑھتے ہی نوجوانوں کی ٹولیاں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے تفریحی مقامات پر پہنچ گئی ہیں جب کہ ہوٹلوں میں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں۔
Load Next Story