ہنگو دھماکے میں جاں بحق افراد سپردخاک‘رقت آمیز مناظر‘ فضا سوگوار

تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے‘ہنگو دہشتگردوں کے نشانے پر ہے‘کمشنر کوہاٹ.


Numainda Express February 03, 2013
صوبائی حکومت نے ہر شہیدکو3 لاکھ اور ہر شدید زخمی کو ایک لاکھ امداد کا اعلان کردیا. فوٹو: اے ایف پی

ہنگوخودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کو سپردخاک کردیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہفتے کو شہر کے کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے شہر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ۔

ہنگو بازار میں خود کش دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 28افراد جاں بحق اور50زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے دوسرے روز ہنگو شہر اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افراد کو آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا۔شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی۔ میونسپل کمیٹی کے عملے نے چیف میونسپل آفیسر اختر منیر کی سرپرستی میں جائے وقوع سے ملبہ ہٹایا اور صفائی کا کام مکمل کردیا۔

3

دریں اثنا کمشنر کوہاٹ ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس نے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کو متحد ہونا ہوگا ہنگو حساس علاقہ ہے فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کو تین تین لاکھ جبکہ شدید زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں