بھارت کے ساتھ مل کر دنیا سے اسلامی انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس میں بھارت کا سچا دوست بیٹھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک June 27, 2017
امریکا اور بھارت ک یدوستی کبھی اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی آج ہے، ٹرمپ۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مل کر دنیا سے اسلامی انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کی خوشامد میں تمام حدیں پار کر گئے اور کہا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات مثالی دور سے گزر رہے ہیں، وائٹ ہاوس میں بھارت کا سچا دوست موجود ہے، امریکا اور بھارت کی دوستی کبھی اتنی مضبوط نہیں ہوئی جتنی آج ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کشمیری حریت پسند رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ مل کر دنیا سے اسلامی انتہا پسندی کا خاتمہ کرے گا جبکہ اس موقع پر نریندر مودی ایک آفس کے ملازم کی طرح ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملاتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں