لسٹوں سے پونے 4 کروڑبوگس ووٹ نکال دیےالیکشن کمیشن

شفاف الیکشن کیلیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، انتخابی عملہ 7 لاکھ افرادپرمشتمل ہے.


Numainda Express February 03, 2013
پریذائیڈنگ آفیسرزکی تعیناتی کی جگہ کوصیغہ راز میں رکھا جائے گا، ایڈیشنل سیکریٹری. فوٹو: فائل

ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمدافضل خان نے کہاہے کہ الیکشن کاعملہ 7 لاکھ افراد پرمشتمل ہے گریڈ19یا اس سے اوپرکے اعلیٰ افسران کو پریذائیڈنگ افسرتعینات کیاجائے گا۔

انتخابات کے شفاف اورغیرجانبدارانہ انعقادکویقینی بنانے کیلیے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیں،پونے 4کروڑ بوگس ووٹ ووٹرلسٹ سے نکال دیے گئے ہیںجن میںاکثریت ڈپلیکیٹ ووٹوںکی ہے۔

5

پشاور پریس کلب کے پروگرام'میٹ دی پریس' میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کوہم ایک ٹرینڈ سیٹرکے طور پرلے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شفاف اورغیرجانبدارانہ انعقادکویقینی بنانے کیلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات ماضی کے انتخابات کے مقابلے میںاہم ہوںگے اس سلسلے میںپوری قوم کوواضح فرق نظرآئیگا،انھوں نے کہاکہ پریذائیڈنگ آفیسرزکی تعیناتی کی جگہ کوصیغہ راز میں رکھا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں