وزیر کو بندر کہنے پر ملنگا کو انضباطی کارروائی کا سامنا

لیستھ ملنگا نے متعدد بار معاہدے کی خلاف کی، سری لنکن کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک June 27, 2017
لیستھ ملنگا نے متعدد بار معاہدے کی خلاف کی، سری لنکن کرکٹ بورڈ ۔فوٹو: فائل

سری لنکا کے فاسٹ بالر لیستھ ملنگا کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسپلنری انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر لیستھ ملنگا کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، ملنگا کو ان کے اپنے ملک کے وزیر کھیل کے خلاف بیانات دینے پر ڈسپلنری انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔



سری لنکن بورڈ کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لیستھ ملنگا نے متعدد بار معاہدے کی خلاف کی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بورڈ نے ایک میٹنگ بھی بلائی جس میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ گراہم فورڈ کے استعفیٰ اور عبوری کوچ کی تعیناتی سے متعلق اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا تھا کہ کرکٹرز بہت موٹے اور مقابلے کی سکت نہیں رکھتے جس پر لسیتھ مالنگا نے وزیر کا بندر سے موازنہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں