لبنان باغی گروپ کے ساتھ جھڑپ میں 4 فوجی ہلاک

النصرۃ محاذ کے جنگجو کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے بعد جھڑپ شروع ہوئی، علاقہ مکین۔


APP February 03, 2013
شام کے باغی جنگجوؤں نے لبنان کے پہاڑی علاقے وادی بقاع کے دیہات میں پناہ لے رکھی ہے. فوٹو: رائٹرز

لبنان کے شمالی علاقے وادی بقاع میں شام کے ایک باغی گروپ کے ساتھ جھڑپ میں 4 لبنانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 جنگجو مارے گئے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی حکام نے بتایا کہ مسلح جنگجوؤں نے وادی بقاع کے شہر عرسال کے نزدیک ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں4 فوجی ہلاک اور 2 جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے کے مکینوں کا کہنا کہ فریقین کے درمیان لڑائی علاقے میں شامی صدر بشار الاسد کے خلاف بر سر پیکار اسلامی جہادی گروپ النصرۃ محاذ سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کے بعد شروع ہوئی تھی۔

7

واضح رہے کہ شام کے باغی جنگجوؤں نے لبنان کے پہاڑی علاقے وادی بقاع کے دیہات اور شہروں میں پناہ لے رکھی ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر سیکیورٹی سخت نہ ہونے کی وجہ سے آزادانہ آتے جاتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں