اورکزئی ایجنسی ریموٹ کنٹرول دھماکا کیپٹن سمیت 2شہید 8جنگجو بھی مارے گئے

غونڈی کے مقام پردھماکے سے فورسزکی گاڑی تباہ ہوگئی ، شدت پسندوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا

کیپٹن اورنائب صوبیدارموقع پرشہید،2زخمی اسپتال منتقل،جناح تالاب موئی پر فائرنگ سے صوبیدار زخمی فوٹو فائل

اورکزئی ایجنسی کی اپرتحصیل کے علاقہ ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اوردو شدید زخمی ہوگئے ۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں 8شدت پسند مارے گئے ۔جناح تالاب موئی کے مقام پرشدت پسندوں کی فائرنگ سے اورکزئی لیوی فورس کے صوبیدار محبوب خان شدید زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز کے زیرقبضہ علاقے ڈبوری میں ایک دستہ ہفتے کوغلجو جارہا تھا کہ غونڈی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس سے فورسز کی گاڑی تباہ ہوگئی۔




جبکہ اس میں سوار دو اہلکار ایک کیپٹن حسنات علی اور عارف اللہ نائب صوبیدار موقع پر شہید جبکہ2اہلکار سپاہی ذوالفقار اور سپاہی راشد عباس شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی جس میں 8 شدت پسند ہلاک اور ان کے زیر استعمال ایک گاڑی تباہ ہوگئی اورکزئی ایجنسی میں دوسراواقعہ جناح تالاب موئی کے مقام پرپیش آیا جہاں شدت پسندوں نے لیوی فورس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story