خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک June 28, 2017
زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، سوات، چترال، مالاکنڈ اور دیر سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 213 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان ریجن تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں