قتل کیسملزم کی عمرکے تعین کیلیے نیا میڈیکل بورڈ

شاہ رخ 6فروری کومیڈیکل بورڈکے سامنے پیش ہوگا، صوبائی محکمہ صحت


Staff Reporter February 03, 2013
پروفیسر جنید اشرف بورڈ کے سربراہ ہونگے،فارنسک ماہرین،ریڈیولوجسٹ بھی شامل۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے عدالت کے حکم پرشاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے ازسرنو میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔

شاہ رخ جتوئی کو 6 فروری کو سروسز اسپتال میںمیڈیکل بورڈکے ماہرین کے سامنے پیش کیاجائیگا جہاں ماہرین شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے دوبارہ ایکسرے اورطبی معائنہ کریں گے۔ میڈیکل بورڈ ڈاؤمیڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسرجنیداشرف کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے جس میںسول اسپتال ریڈیولوجی ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر صبا سہیل، پروفیسرعتیق، پروفیسرفرحت مرزا سمیت دیگر ماہرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کے پہلے ٹیسٹ کے ایکسرے رپورٹنگ پروفیسر قمرخاں نے کی تھی جسکی روشنی میں پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر جلیل قادر نے شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ تیارکرکے عدالت میں پیش کی تھی۔ اس رپورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ تاہم عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے سروسزاسپتال میں دوبارہ میڈیکل کرانیکی ہدایت کی۔

13

صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال کے ایم ایس کو ہدایت دی گئی کہ شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کیلیے ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے۔ گزشتہ روز پروفیسر جنید اشرف کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیاگیا جس میں21 جنوری کو ہونے والے پہلے میڈیکل معائنے میں ریڈیولوجی کی رپورٹ دینے والے پروفسر عمرخان کی جگہ پروفیسر صباسہیل کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے میڈیکل بورڈ میں فارنسک ماہرین سمیت 2 ماہرین ریڈیولوجسٹ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ریڈیولوجسٹ ہڈیوںکے کیے جانے والے ایکسروںکی مدد سے عمرکے تعین کی رپورٹ بناتے ہیں جبکہ بورڈکے دیگر اراکان کلینکل ایگزامیشن کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر کے تعین کے لیے کلائیوں کی ہڈیوں کے جوڑ، کہنی، کولہے کی ہڈی کے جوڑوں، دانتوں کی نشوونما دیکھی جاتی ہے۔ طبی معائنے اورعمرکے تعین کیلیے کیے جانے والے ایکسروں میں ان ہڈیوں کے آگے مزید ہڈیوںکی گروتھ بھی دیکھی جاتی ہے اس طرح جسم کی مختلف ہڈیوںکے جوڑوں سے عمرکادرست تعین کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں