وینزویلا پولیس کی سپریم کورٹ پر بمباری بغاوت کی سازش کا الزام
امریکا میری حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کررہا ہے، صدر نکولس مدورو کا الزام
وینزویلا میں پولیس افسران نے ایک ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ کی عمارت پر گرینیڈ بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کررہا ہے۔ وینزویلا میں شدید مہنگائی اور اشیائے ضرورت کی قلت کی وجہ سے صدر نکولس مدورو کی حکومت کے خلاف کئی ماہ سے پرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران اب تک 76 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس افسران کے ایک گروہ نے اعلان بغاوت کرکے ہیلی کاپٹر ہائی جیک کیا اور دارالحکومت كاراكس میں سپریم کورٹ پر دستی بم گرائے تاہم حملے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک پولیس افسر آسکر پیریز اڑا رہا تھا۔ آسکر پیریز نے ایک بیان جاری کرکے عوام سے مجرم حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حکومت کے باغی فوجی، پولیس اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے۔
حکومت تاحال حملہ آور آسکر پیریز کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ صدر مدورو نے کہا ہے کہ انہوں نے تمام مسلح افواج کو فعال کر دیا۔ جلد یا بدیر ہیلی کاپٹر میں سوار تمام حملہ آوروں کو پکڑلیا جائے گا۔ صدر مدورو نے کہا کہ وہ بغاوت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے اور اگر ان کی حکومت کا تختہ الٹا گیا تو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ ہتھیار اٹھا لیں گے جس کے بعد بہت خون خرابا ہوگا۔
وینزویلا کی سپریم کورٹ پر مبینہ طور پر موجودہ حکومت کا کنٹرول ہے اور اعلیٰ عدلیہ نے صدر کے اختیارات میں اضافے کے لیے چند اقدامات بھی کیے تھے۔ واضح رہے کہ وینزویلا میں عوامی رہنما ہیوگو شاویز کے انتقال کے بعد نکولس مدورو برسراقتدار آئے تھے۔