دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید قربانی دیں گےحنا ربانی

افغانستان میں امن پاکستان کی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے،اطالوی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس


News Agencies February 03, 2013
افغانستان میں امن پاکستان کی سلامتی کیلیے ناگزیر ہے، اطالوی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس. فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہر ممکن قربانی دی ہے اور مزید دینے کے لیے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔افغانستان پاکستان کے لیے اہم ترین ملک ہے، ، اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں اٹلی کے وزیر خارجہ گیلیو تیرزی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اور انٹرنیشنل افیئرز انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان اور اٹلی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے جامع تعاون کے ایک سمجھوتے پردستخط کیے ہیں۔ روم میں اس سمجھوتے پر دستخط وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورانکے اطالوی ہم منصب گی یولیو ترزی ڈی سانت آگانا نے کیے۔

18

یہ سمجھوتہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میںطے پایا اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سمجھوتے میں باہمی تعاون کا طریقہ کار وضع کیاگیا ہے جس کے مطابق وزرائے خارجہ اور سیکریٹری خارجہ کی سطح پرباقاعدہ ادارہ جاتی رابطوں کے ذریعے عملدرآمد کیاجائے گا۔حناربانی کھر نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

اس موقع پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی ہم پہلے بھی مدد کرتے رہے ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ پریس کانفرنس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ اور اٹلی میں پاکستانی سفیر تہمینہ جنجواہ نے چرچز آف پاکستان نامی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ کتاب پاکستان میں موجود چرچوں کی تصویری عکاسی پرمشتمل ہے جس کا ترجمہ اٹالین زبان میں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |