بھارت نے سکھ یاتریوں کو ایک بار پھر پاکستان آنے سے روک دیا

واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2017
واہگہ بارڈر پر بھارتی سکھ یاتریوں کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، زرائع۔ فوٹو : ایکسپریس

بھارت نے ایک بار پھر سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر روائیتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے تھے تاہم واہگہ بارڈر پربھارتی امیگریشن حکام کی جانب سے سکھ یاتریوں کے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا جب کہ بھارتی سکھ یاتری پاکستان آنے کے لیے سرحد پر موجود ہیں اور اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے251 سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

واضح رہے کہ سکھ یاتریوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کرنا تھی جب کہ اس سے قبل 8 جون کو بھی بھارتی ریلوے حکام نے پاکستان کی خصوصی ٹرین قبول نہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں