کارگل پر کمیشن بننے سے قومی راز فاش ہوسکتے ہیں پرویز مشرف

شاہد عزیز فوج کو بدنام کررہا ہے،’ٹودی پوائنٹ‘ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو


Monitoring Desk February 03, 2013
شاہد عزیز فوج کو بدنام کررہا ہے،’ٹودی پوائنٹ‘ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ راجہ ظفرالحق کی باتیں جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں میں نے کسی کی منت نہیں کی کہ کارگل پر سیزفائر کرائی جائے ۔

نوازشریف ایٹمی دھماکے کے حق میں نہیں تھے ،کارگل پر کمشن بننے سے قومی راز فاش ہوسکتے ہیں۔بھارت امریکا کے ذریعے پاکستان پر دبائو ڈال رہا تھا کیونکہ ہم نے بھارت کی گردن پکڑی ہوئی تھی ۔کارگل آپریشن پرایٹمی جنگ کا خطرہ نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کیا ۔انھوں نے کہاکہ راجہ ظفر الحق آدھا سچ بول رہے ہیں اور وہ باتیں کررہے ہیں جو نوازشریف نے ان کو بتائیں لیکن جو نوازشریف نے ان کو بتایا وہ جھوٹ ہے ۔

نوازشریف نے مجھ سے پوچھا ضرور تھا کہ کیا ہمیں کارگل سے واپس آنا چاہئے تو میں نے ان کو کہا تھا کہ میں نے فوجی اعتبار سے اپنی پوزیشن بتا دی ہے کہ ہم کمانڈنگ پوزیشن میں ہیں ،پانچ میں سے چار چوکیوں پر ہمارا قبضہ ہے اور وہاں پر ایک گولی تک نہیں چلی لیکن ایک جگہ پر انھوں نے بھاری فورس کی مدد لے کر ہمارا قبضہ چھڑوالیا ہے، ہم ٹیکنیکل طورپر بہترپوزیشن میں تھے مجھے کیا ضرورت تھی کہ میں ان سے کہتا کہ سیزفائر کے لیے کہیں جائو ،میں نے نوازشریف کو کہا کہ اب یہ سیاسی فیصلہ آپ نے کرنا ہے میں بریفنگ دینے کے بعد چلا گیا اور کسی سے علیحدگی میں نہیں ملا جس کا الزام راجہ ظفرالحق نے لگایا ہے، ہاں جنرل (ر)شاہد عزیز کا مجھے پتہ چلا ہے وہ نوازشریف سے تین مرتبہ ملا ہے۔

20

جس وقت نوازشریف امریکا روانہ ہوئے تو اسوقت راجہ ظفر الحق ائر پورٹ پر بھی نہیں تھے اسلیے ان کی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ اسوقت بھارت امریکہ کے ذریعے ہم پر پریشرڈلوارہا تھا ۔نوازشریف تو ایٹمی دھماکے فوج اور سائنسدانوں کے دبائو میں کئے تھے۔میں نہیں کہتا کہ شاہد عزیز کی کتاب میں نوازشریف کا ہاتھ ہے لیکن اس کو یہ باتیں کرنی نہیں چاہئیں کیونکہ ساری زندگی اس کو فوج نے سپورٹ کیا ہے وہ جو کچھ بھی ہے پاکستان آرمی کی وجہ سے ہے لیکن آج وہ پاک آرمی کیخلاف باتیں کررہا ہے، مجھے غصہ بھی ہے اور حیرانی بھی کہ اس طرح کے لوگ پہلے چمچہ گیری کرتے ہیں بعد میں باتیں کرتے ہیں۔

شاہد عزیز کا ریکارڈ اچھا تھا مختلف جابز کا تجربہ بھی ہے لیکن یہ پتہ نہیں اب ایسی باتیں کیوں کررہا ہے وہ فوج کو بدنام کررہا ہے۔کارگل پراگر کمشن بنتا ہے تو اس میں کئی قومی راز ہیں جو پبلک ہوسکتے ہیں ،کارگل کا ایشو کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں تھا وہ ایک ڈومیسٹک آپریشن تھا جس پر ایٹمی جنگ کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔میں نے جنرل (ر) شاہد عزیز یاجنرل(ر)محمود کسی کو بھی یہ صلاح نہیں دی تھی کہ اگر میرے سری لنکاجانے کے بعد کچھ سازش محسوس کرو تو حکومت کا تختہ الٹ دینا ۔شاہد عزیز نے اپنی کتاب میں سب الٹا سیدھا لکھا ہے جس کی کوئی لاجک نہیں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں